19 اپریل، 2016، 11:06 PM

داعش دہشت گردوں کا فلوجہ سے الثرثار کی طرف فرار

داعش دہشت گردوں کا فلوجہ سے الثرثار کی طرف فرار

عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں نے عراقی شہر فلوجہ سے الثرثار کی طرف فرارشروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں نے عراقی شہر فلوجہ سے الثرثار کی طرف فرارشروع کردیا ہے۔ عراقی فوج کے اعلی افسر جنرل جمعہ فزع الجمیلی کا کہنا ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد فلوجہ سے الثرثار کی طرف بھاگ رہے ہیں الثرثار الرمادی سے 80 کلومیٹر دور واقع ہے۔ عراقی فوجی افسر نے کہا کہ داعش دہشت گرد تباہ ہوگئے ہیں اور ان کا اپنے دہشت گرد کمانڈروں اور اہلکاروں سے بھی رابطہ کٹ گيا ہے اور عنقریب عراق سے داعش کا خاتمہ  ہوجائے گا۔

News ID 1863428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha